درود پاک پڑھنے کی حکمتیں

درود و سلام ایک ایسا محبوب و مقبول عمل ہے جس سے گناہ معاف ہوتے ہیں، شفا حاصل ہوتی ہے اور دل و جان کو پاکیزگی حاصل ہوتی ہے پڑھنے والے کے لئے سب سے بڑی سعادت یہ ہے کہ اسے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنفس و نفیس سلام کے جواب سے مشرف فرماتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صلوٰۃ و سلام کسی صورت میں اور کسی مرحلہ پر بھی قابلِ رد نہیں بلکہ یہ ایسا عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ضرور مقبول ہوتا ہے اگر نیک پڑھیں تو درجے بلند ہوتے ہیں اور اگر فاسق و فاجر پڑھے تو نہ صرف یہ کہ اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔ بلکہ اس کا پڑھا ہوا درود و سلام بھی قبول ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مذید پڑھیں

فضائل و برکاتِ درود و سلام

اللّٰہ کریم کےحکم کی تعمیل ہوتی ہے ۔ ایک مرتبہ دُرود شریف پڑھنے والے پر دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں  اس کے دس درجات بلند ہوتے ہیں ۔ اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔ اس کےدس گناہ مٹائے جاتے ہیں ۔ دُعا سے پہلے دُرُود شریف پڑھنا دُعا کی قبولیت کا باعث ہے ۔ دُرُود شریف پڑھنا نبی ِ رحمت  صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی شفاعت کا سبب ہے ۔ دُرُود شریف پڑھنا گناہوں کی بخشش کا باعث ہے ۔ دُرُود شریف کے ذَرِیعے اللّٰہ   پاک بندے کے غموں کو دور کرتا ہے ۔ دُرُودشریف پڑھنے کے باعث بندہ قیامت کے دن رسولِ اکرم   صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  مذید پڑھیں

دُرُود شریف کی فضیلت

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(56) ترجمہ: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔ {اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔} یہ آیت ِمبارکہ سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی صریح نعت ہے،جس میں  بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ مذید پڑھیں
error: Content is protected !!