آسان مستحصلہ

آسان مستحصلہ مستحصلہ کا یہ قاعدہ بہت ہی آسان اور چند سیکنڈ میں حل ہونے والا قاعدہ ہے۔ آسان مستحصلات پر مشق کرنے سے سب سے بڑا فائدہ اصطلاحاتِ جفر پر ازبر ہونا بھی ہے۔ بعض احباب مبتدی حضرات کو بہت ہی مشکل مستحصلہ دے دیتے ہیں جس پر ازبر ہونا تو دور کی بات ، اُس پر مشق کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ چند ہی دنوں میں مایوس ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ہمارے استادوں نے ہمیں اس ہی طرح تعلیم دی ہے کہ پہلے آسان سے آسان اسباق کے ذریعے ہر اصول کو سمجھا دیتے تھے اُس کے بعد ہماری قابلیت کی بنیاد پر دوسرے اسباق سے نوازتے تھے۔  علم الجفر کے شائقین حضرات  اس ہی مذید پڑھیں

مستحصلہ ترکیبِ حرفی

اصطلاحاتِ جفر کو دیکھنے کے بعد ہر مبتدی کا یہی خیال ہوتا ہے کہ شروعات کہاں سے کی جائے، استادوں کا کہنا ہے کہ علم الجفر کے کسی ایک مستحصلہ پر بھی کوئی ازبر ہو جائے تو وہی مستحصلہ تاحیات کافی ہے بشرطیکہ جفر کے اصول و قوانین کی پابندی کی جائے۔ مبتدی حضرات کو اس مستحصلہ سے آغاز کرنا چاہیئے اور خوب مشق کرنی چاہیئے۔  مستحصلہ ترکیبِ حرفی میں سوال کو ایک خاص ترتیب سے لکھا جاتا ہے ، ہر لفظ کے حروف جدا جدا کر کے ضربی طریقے سے اوپر سے نیچے کی طرف لکھتے ہیں ۔ ہر کھڑی سطر کے حروف کو حاصل کر کے ایک سطر میں لکھتے جاتے ہیں۔ بعد ازاں اُس سطر سے چوتھا حرف گَن کر لیتے جاتے مذید پڑھیں

اصطلاحاتِ جفر

لِسان الغیب انسان حیوانِ ناطق ہے۔ نطق سے عقل پیدا ہوتی ہے، صرف نطق و عقل ہی  ایسے ملکات شریفہ ہیں کہ جن کے باعث انسان کو اشرف المخلوقات کا رتبہ حاصل ہوا ، انسان کے نطق نے حروف پیدا کئے اور عقل نے حروف سے الفاظ و کلمات۔حروف کی تفصیلات کو ابجد کہتے ہیں۔ابجد حروف کی تریب کا نام ہے، جس کے تحت حروف کی مختلف مقادیر مقرر کی جاتی ہیں اور ان مقادیر کے لحاظ سے سوالات کے جوابات کا استخراج کیا جاتا ہے۔ کل ابجدیں اٹھائیس ہیں ۔ ان کی تعداد ۲۸ منازلِ قمر کی رعایت سے ہے۔ یہ ۲۸ ابجدیں اکابر جفَّارین کے سینہ ہائے بے کینہ میں محفوظ ہیں۔ اصطلاحِ جفر میں ان ۲۸ ابجدوں کو لسان مذید پڑھیں

علم الاعداد ایک قدیم علم

تمام دنیا کی گنتی اعداد میں موجود ہے، اور اعداد کے خواص قدرت نے موجوداتِ عالم پر تقسیم کئے ہیں۔ اعداد ہر شے پر اثر رکھتے ہیں۔حکیم فیثا غورث کے بعد اہلِ ہند نے حروف کے مختلف اعداد مقرر کر کے ان کی کچھ شرح کی ہے اس کے علاوہ بھی دیگر ممالک اور مذاہب میں اِن علوم کے ماہرین نے اپنی زبانوں کے حروف کے اعداد مقرر کر کے کچھ خواص بیان کئے ہیں۔  ہر ایک نے اعداد سے متعلق کچھ نہ کچھ بیان کیا ہے۔ واللہ عالم کہاں تک ان میں صداقت ہے لیکن اعداد کے اثرات کے متعلق کسی عامل کامل سے پوچھیں کہ وہ کسی مقدس آیت یا اسم کو اعداد مین منتقل کر کے مختلف طریق سے عمل کرنے کے بعد ایک زعد اثر مذید پڑھیں

علم النقش کی تعریف

مسلمانوں میں صوفیاء کا زمانہ شروع ہو چکا تھا۔ اس شوق میں مختلف قسم کی ریاضتیں اور مجاہدے کئے جا رہے تھے کہ حواس کے حجابات درمیان سے اُٹھا کر خوارق قوتیں  پیدا کی جائیں۔ چنانچہ اس فن کی کتابیں اور اصطلاحیں مرتب کی گئیں۔ اور وہ کمال پیدا کیا کہ سابقین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امام بونی ؒ کی کتاب "شمس المعارف" اِن مسائل کی ایک ضخیم کتاب سمجھی جاتی ہے۔ چنانچہ حروف کے اسرار و رموز کے لئے کوششیں اور ریاضتیں کی گئیں تو یہ نتیجہ برآمد ہوا کہ ارواحِ فلکی و طبائع کوکبی مظاہرِ آسمان الٰہی ہیں۔ چونکہ  اسرارِ حروف تمام اسماء الٰہی میں جاری و ساری ہیں۔ اس لئے تمام مخلوقات مذید پڑھیں

علم الاعداد بنیادی کورس

تمام ظاہری و باطنی علوم علم الاعداد کے بغیر نا مکمل ہیں اور اس علم کے بغیر کوئی بھی شے تجربات کی کسوٹی پر اپنی پرکھ اور پہچان نہیں کروا سکتی ۔  اس لیئے علم رمل ، علم جفر اور علم نجوم کا سارا دارومدار اس ہی علم پر ہے۔ علومِ مخفیہ کا سارا عمل دخل علم الاعداد پر ہی انحصار کرتا ہے ۔ اس علم کے بغیر سب علوم نا مکمل اور بے اثر ہیں ۔ ہر عدد اپنے ہیر پھیر ، جمع و تقسیم اور ضربوں سے اپنے اثر کو بڑھاتا ہے ۔ یعنی اس عمل سے اس عدد کے اثرات بڑھ جاتے ہیں ۔ اعداد چاہے اپنی وسعت کے لحاظ سے جس قدر بھی ہوں ۔ وہ ایک سے نو تک کے عدد سے مل کر ہی ترتیب پاتے ہیں۔  ایک کا عدد ابتداء ہے اور مذید پڑھیں

روحانی ارتقاء

اصلاح برائے سالکین ِ روحانیت روحانی ترقی کا مقصد یہ ہے کہ ہر  وہ شخص جو کسی نہ کسی روحانی  مقام پر ٹھرا ہوا ہے ، اور کسی مدد کا متلاشی ہے کہ وہ جس مقام پر ہے وہاں سے آگے بڑھ کر یا اُس سے بھی آگے کے مقام پر بڑھ کر اپنا روحانی سفر شروع کر سکے۔ یہ بات  واضح طور پر عرض کر دی جائے کہ ہمارے نزدیک روحانی مقامات میں بلند ترین مقام مقامِ عبدیت ہے اور یہ قربِ الٰہی کا مقام ہے۔ اور ہر مسلمان کو یہ کوشش کرنی چاہیئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی اس قابل ہو سکے کہ وہ اِس مقام  کو پا سکے۔ ایک توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ ہمارے یہاں جب بھی روحانی مقامات کی بات مذید پڑھیں

لوحِ دعائے ناد علی

لوحِ دعائے نادِ علی ناد علی ایک معتبر دعا ہے۔  ناد علی کا استعمال مختلف روحانی، جسمانی اور ذہنی فوائد حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔  اس دعا کی متعدد فضیلتیں اور فوائد بیان کئے گئے ہیں۔ ناد علی ایک طاقتور دعا ہے جو روحانی اور جسمانی فوائد کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس دعا کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے، اور ہر طریقہ اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے۔ ناد علی کا صحیح طریقے سے استعمال کرنا اس کے اثرات کو زیادہ مؤثر بناتا ہے۔ تاہم اِس کا ہر عمل اجازت کے ساتھ کرنا زیادہ بہتر ہے۔ ۔دعا ناد علی کی لوح بھی متعدد فوائد اور برکتوں کی حامل سمجھی جاتی ہے۔ اور مذید پڑھیں

لوح پنجتن پاک علیہم السلام

لوحِ پنجتن پاک علیہمُ السَلام اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ جس نے ہمیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں شامل فرمایا اور اپنی بندگی، عبادت اور طاعت کے ساتھ ساتھ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے رشتے میں منسلک کیا۔ آقا علیہ السلام کی محبت کے باب میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے کچھ مظاہر بنائے ہیں اور اہل بیت اطہار اور حسنین کریمین رضی اللہ عنہم کی محبت کو اہم ترین مظاہرِ ایمان اور مظاہرِ محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شامل فرمایا ہے۔ حضور ﷺ کی محبت کے حصول کا ذریعہ محبتِ اہلِ بیت ہے۔ مذید پڑھیں

لوحِ سورۃ کوثر

لوح سورۃ الکوثر اکابرین اور بزرگوں نے اِس سورۃ مبارکہ کے لاتعداد فوائد بیان فرمائے ہیں۔ اس سورۃ مبارکہ کے نقش کی برکتیں بھی احاطہ تحریر سے باہر ہیں۔ تاہم مختلف اعمال و وظائف میں اِس سورۃ مبارکہ کا نقش اور لوح بنوا کر خواتین و حضرات اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔  یہ لوح خاص موقع پر مخصوص طریقے سے دھات پر کندہ کی جاتی ہے۔ اور اِس کے ساتھ خسوصی ریاضت بھی اجازت کے ساتھ دی جاتی ہے۔ دھات : تانبہ اور چاندی مزید معلومات کے لئے رابطہ فرمائیں ۔ مذید پڑھیں
error: Content is protected !!