اسمِ مبارکہ العزیز کے فوائد و نقش

العزیز بڑے اقتدار والا عزیز وہ غالب ہے جس کے آستانہ تک کسی کی رسائی بغیر اس کی کرم فرمائی کے نہ ہو سکے ۔ قرآن مجید اور حدیث پاک میں مہیمن کے ساتھ العزیز کی صفت بیان کی گئی اس میں لطیف اشارہ ہے کہ وہ ایسا نگہبان ہے کہ اس کی نگہبانی میں کوئی غالب نہیں آسکتا۔ جس کا وہ نگہبان ہو کائنات کی کوئی طاقت اس پر گالب نہیں ہو سکتی اور نہ ہی کوئی اس کو کسی قسم کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس اسم مبارک کے اعداد ۱۹۴ ہیں ہر روز نمازِ فجر کے بعد اس کا ورد کرنا مالی تنگ دستی کو دور کرتا ہے اور ہر روز عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس اسم پاک کا ورد مذید پڑھیں

اسمِ مبارکہ المھیمنُ کے فوائد و نقش

المھیمن حفاظت کرنے والا اس اسم مبارک میں ہیبت و عظمت پوری شدت کے ساتھ موجود ہے اور دشمنوں کے قلوب کو مرعوب کرنے اور انھیں مطیع اور مسخر کرنے کی خاص تاثیر اس مین موجود ہے۔ جو شخص حسب قاعدہ اس اسم مبارک کا ذکر کرتا ہے۔ دنیا اس سے مرعوب ہوتی ہے اور سخت دل دشمن بھی اس کے سامنے نرم دل بن جاتے ہیں۔ اور سر جھکانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ مشکل کام اس پر آسان ہو جاتے ہیں۔ الجھنیں کافور ہو جاتی ہیں اور ناقابلِ برداشت بوجھ اتھانے کی قوت اس مین پیدا ہو جاتی ہے۔ قلب کے اندر زبردست روحانیت اور اعمال و افعال میں زبردست نورانیت پیدا ہوتی ہے اور اس کا چہرہ چہرہ مومن اور چہرہ ولی مذید پڑھیں

اسمِ مبارکہ المؤمنُ کے فوائد و نقش

المؤمنُ امن دینے والا یعنی مخلوق کے لئے امن و امان کے سامان پیدا کرنے والا، جسم کے لئے ہزارہا بلائیں ہیں، جسم سے ہر بلا اور بیامری کو دور کرنے والا اور جسم کو صحیح حالت میں قائم رکھنے والا۔ اسی طرح روح کے لئے بھی ہزارہا آفات ہیں۔ روح کو امن میں رکھنے کے لئے عرفان، ایمان اور تقوٰی کا سامان مہیا کرنے والا۔ اور یہ سامان دینے کے لئے اپنے مقربین کو ہماری راہنمائی کے لئے بھیجنے والا۔ شیخ عبد القادر جیلانیؒ  فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن حق تعالیٰ ایک منادی کرنے والے سے یہ اعلان کرائیں گے کہ جس شخص کا نام میرے انبیاء کے نام پر ہو وہ جنت میں داخل کیا جائے ۔ بہت سے مذید پڑھیں

اسمِ مبارک السلامُ کے فوائد و نقش

السلامُ عیوب سے پاک سلام کے معنی ہیں عیوب سے پاک ، یعنی رب تعالیٰ ذاتی و صفاتی عیوب سے منزہ و مبرہ ہے۔ بعض علماء نے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں کہ مخلوق میں اہل ایمان  کو سلامتی دامن بخشے۔ بقولِ حضرت ابو مظہر علی اصغر چشتی صابری علیہ الرحمہ ، سلام کے معنی تمام جہان کو سلامتی بخشنے والا یا یوں کہئے کہ دنیا میں جملہ مخلوق کو سلامتی بخشنے والا اور آکرت میں اہلِ ایمان کو  اپنے فضل کے ساتھ امن دینے والا اور عدل کے ساتھ مشرکین و کفار کو عذاب کرنے والا۔ مشائخ سے یہ بات منقول ہے کہ بندے کو چاہیئے کہ وہ اپنے خالق و مالک کو سلامتی کا پیکر سمجھتے ہوئے اس کی عبادت کرے۔ مذید پڑھیں

اسمِ مبارک القدوس کے فوائد و نقش

القدوس اس اسم مبارک کے اعداد ۱۷۰ ہیں ۔ دشمن کو مغلوب اور زیر کرنے کے لیئے ۱۷۰ مرتبہ یا اپنے نام کے اعداد کے مطابق پڑھنا اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔اس کا نقش مشک و زعفران سے کسی نیک ساعت میں لکھنے سے عامل نقش خلائق کی نگاہوں میں محترم ہو کر شہرت پاتا ہے۔ اس نقش پاک کو زعفران سے لکھ کر خالص عرق گلاب میں گھول کر پینا جگر کے امراض میں فائدہ پہنچاتا ہے ۔ اور خاص طور پر یرقان کا عارضہ جاتا رہتا ہے۔ اس کا نقش گلے میں لٹکانے سے تمام جائز کاموں میں کامیابی ملتی ہے۔ اکبرین نے فرمایا ہے کہ اگر اس اسم مبارک کو روزانہ ۱۷۰ مرتبہ پڑھے تو وساوس شیطانی سے محفوظ رہے۔ اور اکابرین مذید پڑھیں

اسمِ مبارک اَلمَلِکُ کے فوائد و نقش

الملک ملک کے معنی بادشاہ، ایسا بادشاہ جس کا کوئی وزیر نہیں۔ زمین و آسمان کا بادشاہ، ہر دوجہان کا بادشاہ، ایسا بادشاہ جس کی بادشاہی کو زوال نہیں، بذاتِ خود بادشاہ ہے۔ کسی قوت نے اس کو بادشاہ نہیں بنایا۔ یہ اسم حسنہ جلالی ہے ۔ اکے اعداد ۱۹۰ ہیں ۔ ہر قسم کی جائز حاجات پوری کرنے کے لیئے اس اسم مبارک کے اعداد کے مطابق روزانہ پڑھنا چاہیئے ۔ عزت و مرتبہ بھی بلند کرتا ہے۔ ملک کے تین حروف ہیں، جس کا تین زمان کی طرف اشارہ ہے۔ ماضی حال مستقبل یعنی ہر زمانے کا بادشاہ ۔ ہر زمانے میں اس ہی کی بادشاہت ہے۔ اگر کوئی اسم مبارک کو رزانہ سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو مذید پڑھیں

جنات کے اثرات سے محفوظ رہنے کے وظائف

دورِ حاضر میں جنات و جادو کے اثرات سے محفوظ رہنا نہایت ہی ضروری ہے۔ جنّات کو اللہ رب العزت نے انسانی آزمائش کے لیئے یہ قدرت دے رکھی ہے کہ وہ ہر طرح کا تصرف کرکے انسانی زندگی پر اثر اندازہوسکتے ہیں، جس کا قرآن وحدیث سے واضح ثبوت بھی ملتا ہے لہذا کسی کے جسم پر جن کا تسلط اور اس کے اثر سے مغلو ب ہوجانا کوئی بعید نہیں ہے۔ ۳: جنات کی تسخیر ممکن ہے اور ان سے بچاو کے لئے شرعا اس کی گنجائش بھی ہے۔ جب تک کسی بات کی بنیاد نہ ہو، بے وجہ  شکوک و شبہات میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، عموماً  شیطانی وساوس، انسانی نفسیات، نظرِ  بد  اور  حسد کے اثرات وغیرہ اور بعض اوقات پیشہ ور مذید پڑھیں

اسمِ مبارک الرحیم کے فوائد و نقش

الرحیم نہایت مہربان یعنی ہمیشہ رحم فرمانے والا ، کوئی گناہ کرے، کوئی نیکی کرے، سب پر رحم فرماتا ہے۔ اگر رحیم اس کی صفت نہ ہوتی تو کوئی کافر و مشرک نافرمان اس زمین پر زندہ نہ رہ سکتا۔ وہ سب پر رحم فرماتا ہے۔ دونوں ہی صفات دنیا و آخرت میں ہیں یعنی اسمِ رحمٰن اور اسمِ رحیم۔ علامہ بونی علیہ الرحمہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص (یارحیمُ) روزانہ پانچ سو مرتبہ پڑھے تو وہ کچھ عرصے کے بعد امیر کبیر بن جائے اور اس کی مالی مشکلات دور ہو جائیں۔ بزرگوں نے فرمایا ہے کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد اسم یا رحیم ۱۰۰ مرتبہ پڑھے گا وہ تمام آفاتِ دنیاوی سے محفوظ رہے گا۔ اگر کسی مذید پڑھیں

اسمِ مبارک (الرحمٰن) کے وظائف و نقش

الرحمٰن بے حد رحم کرنے والا رحمٰن اپنے خاص بندوں پر رحم فرمانے والا۔ رحمٰن اسمِ مبالغہ ہے۔ کثرت سے رحم فرمانے والا، کثرت سے اسی پر رحم ہوگا جو رحمٰن کا فرمانبردار ہوگا۔ اس اسم کا خاصہ سارے عالم پر رحمت نازل کرنا ہے…۔ خواہ کوئی مسلمان ہو یا کافر’یہودی ہو یا نصرانی’خدا کا دوست ہو یا دشمن انسان ہو یا حیوان درخت ہو یا عام پتھر عام طور پر سب پر رحمت فرمانا اس نام کا خاصہ اور اس سرکار کا منصب ہے وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا اور رحمٰن کے وہ بندے جو زمین پر آہستہ مذید پڑھیں

اسمِ ذات اللہ کے مخصوص وظائف و نقش

مادی جسم کے اندر موجود باطنی انسان ایک جیتا جاگتا وجود ہے جو انسان کی توجہ کا طالب ہے۔ جس طرح مادی جسم کی تندرستی کے لیے صحیح غذا ضروری ہے اسی طرح باطنی وجود کی بھی غذا ہے جس سے وہ سکون محسوس کرتا ہے’ تندرست و توانا ہوتا اور قوت حاصل کرتا ہے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اَلَا بِذِکۡرِ اللّٰہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ  ط (الرعد۔28)  ترجمہ: بے شک ”ذکر اللہ” سے ہی قلوب کو اطمینان اور سکون حاصل ہوتا ہے۔یعنی اللہ کے اسم کے ذکر سے انسانی قلب یا روح کو سکون حاصل ہوتا ہے کیونکہ یہی اس کی غذا اور قوت کا باعث ہے۔ جو انسان اس ذکر سے روگردانی کرتا ہے اس کی روح مذید پڑھیں
error: Content is protected !!