خوشبو اور علاج

ہر پھول کا رنگ اور خوشبو الگ ہوتی ہے۔ اثر رنگ میں بھی ہوتا ہے اور خوشبو میں بھی۔خوشبو محبت و الفت جیسے لطیف و پاکیزہ جذبات ابھارنے کے علاوہ جسم کے مختلف اعضا پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔ اس زمین پر قدرت کی تخلیق کردہ ہر چیز کا کوئی نہ کوئی رنگ اور بو ہے۔ خوشبو کا نام سن کر تروتازگی محسوس ہوتی ہے۔ خوشبو طبیعت کا بو جھل پن دور کرکے مزاج میں تازگی اور فرحت پیدا کرتی ہے۔ اس سے دماغی تھکن دور ہوتی ہے تو موسم کی کلفتوں میں بھی کمی آجاتی ہے۔ مسلمان سائنس دانوں نے بے شمار خوشبودار پھولوں کے عطر تیار کیے جو موسم کے اعتبار سے استعمال ہوتے تھے۔ہماری ماضی کی ثقافت میں مذید پڑھیں

توہم پرستی

بدشگونی کا تعلق توہم قلبی اور روحانی تاریکی کی علامات سے ہے۔ نفس الامر میں اس کی کچھ بھی اصلیت نہیں۔ ہمارے ملک میں بعض لوگ توہمپرستی میں اس قدر آگے ہیں کہ کسی کام کو جاتے وقت چھینک بھی آجائے تو بیٹھ جاتے ہیں  کہ بس اب کام میں کامیابی نہ ہو گی، راستے میں کتا کان ہلا دے یا کوئی پوچھ بیٹھے آپ کہاں جا رہے ہیں تو بس اس کو ناکامی کی دلیل سمجھتے ہیں۔ اور فوراً واپس آجاتے ہیں۔ اس قسم کی ہزاروں توہمات کی باتیں رائج ہیں جن پر ہندوؤں کے بعد زیادہ تر مسلمان عورتیں کاربند ہیں۔ اور وہ ایک خلاف اسلام مظاہرہ کرنے کے علاوہ اپنے وقت کا نقصان اور کام کا ہرج گوارا کرتی ہیں ۔۔۔ مذید پڑھیں
error: Content is protected !!