آسان مستحصلہ

آسان مستحصلہ مستحصلہ کا یہ قاعدہ بہت ہی آسان اور چند سیکنڈ میں حل ہونے والا قاعدہ ہے۔ آسان مستحصلات پر مشق کرنے سے سب سے بڑا فائدہ اصطلاحاتِ جفر پر ازبر ہونا بھی ہے۔ بعض احباب مبتدی حضرات کو بہت ہی مشکل مستحصلہ دے دیتے ہیں جس پر ازبر ہونا تو دور کی بات ، اُس پر مشق کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ چند ہی دنوں میں مایوس ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ہمارے استادوں نے ہمیں اس ہی طرح تعلیم دی ہے کہ پہلے آسان سے آسان اسباق کے ذریعے ہر اصول کو سمجھا دیتے تھے اُس کے بعد ہماری قابلیت کی بنیاد پر دوسرے اسباق سے نوازتے تھے۔  علم الجفر کے شائقین حضرات  اس ہی مذید پڑھیں

مستحصلہ ترکیبِ حرفی

اصطلاحاتِ جفر کو دیکھنے کے بعد ہر مبتدی کا یہی خیال ہوتا ہے کہ شروعات کہاں سے کی جائے، استادوں کا کہنا ہے کہ علم الجفر کے کسی ایک مستحصلہ پر بھی کوئی ازبر ہو جائے تو وہی مستحصلہ تاحیات کافی ہے بشرطیکہ جفر کے اصول و قوانین کی پابندی کی جائے۔ مبتدی حضرات کو اس مستحصلہ سے آغاز کرنا چاہیئے اور خوب مشق کرنی چاہیئے۔  مستحصلہ ترکیبِ حرفی میں سوال کو ایک خاص ترتیب سے لکھا جاتا ہے ، ہر لفظ کے حروف جدا جدا کر کے ضربی طریقے سے اوپر سے نیچے کی طرف لکھتے ہیں ۔ ہر کھڑی سطر کے حروف کو حاصل کر کے ایک سطر میں لکھتے جاتے ہیں۔ بعد ازاں اُس سطر سے چوتھا حرف گَن کر لیتے جاتے مذید پڑھیں

اصطلاحاتِ جفر

لِسان الغیب انسان حیوانِ ناطق ہے۔ نطق سے عقل پیدا ہوتی ہے، صرف نطق و عقل ہی  ایسے ملکات شریفہ ہیں کہ جن کے باعث انسان کو اشرف المخلوقات کا رتبہ حاصل ہوا ، انسان کے نطق نے حروف پیدا کئے اور عقل نے حروف سے الفاظ و کلمات۔حروف کی تفصیلات کو ابجد کہتے ہیں۔ابجد حروف کی تریب کا نام ہے، جس کے تحت حروف کی مختلف مقادیر مقرر کی جاتی ہیں اور ان مقادیر کے لحاظ سے سوالات کے جوابات کا استخراج کیا جاتا ہے۔ کل ابجدیں اٹھائیس ہیں ۔ ان کی تعداد ۲۸ منازلِ قمر کی رعایت سے ہے۔ یہ ۲۸ ابجدیں اکابر جفَّارین کے سینہ ہائے بے کینہ میں محفوظ ہیں۔ اصطلاحِ جفر میں ان ۲۸ ابجدوں کو لسان مذید پڑھیں

علم الاعداد ایک قدیم علم

تمام دنیا کی گنتی اعداد میں موجود ہے، اور اعداد کے خواص قدرت نے موجوداتِ عالم پر تقسیم کئے ہیں۔ اعداد ہر شے پر اثر رکھتے ہیں۔حکیم فیثا غورث کے بعد اہلِ ہند نے حروف کے مختلف اعداد مقرر کر کے ان کی کچھ شرح کی ہے اس کے علاوہ بھی دیگر ممالک اور مذاہب میں اِن علوم کے ماہرین نے اپنی زبانوں کے حروف کے اعداد مقرر کر کے کچھ خواص بیان کئے ہیں۔  ہر ایک نے اعداد سے متعلق کچھ نہ کچھ بیان کیا ہے۔ واللہ عالم کہاں تک ان میں صداقت ہے لیکن اعداد کے اثرات کے متعلق کسی عامل کامل سے پوچھیں کہ وہ کسی مقدس آیت یا اسم کو اعداد مین منتقل کر کے مختلف طریق سے عمل کرنے کے بعد ایک زعد اثر مذید پڑھیں

علم النقش کی تعریف

مسلمانوں میں صوفیاء کا زمانہ شروع ہو چکا تھا۔ اس شوق میں مختلف قسم کی ریاضتیں اور مجاہدے کئے جا رہے تھے کہ حواس کے حجابات درمیان سے اُٹھا کر خوارق قوتیں  پیدا کی جائیں۔ چنانچہ اس فن کی کتابیں اور اصطلاحیں مرتب کی گئیں۔ اور وہ کمال پیدا کیا کہ سابقین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امام بونی ؒ کی کتاب "شمس المعارف" اِن مسائل کی ایک ضخیم کتاب سمجھی جاتی ہے۔ چنانچہ حروف کے اسرار و رموز کے لئے کوششیں اور ریاضتیں کی گئیں تو یہ نتیجہ برآمد ہوا کہ ارواحِ فلکی و طبائع کوکبی مظاہرِ آسمان الٰہی ہیں۔ چونکہ  اسرارِ حروف تمام اسماء الٰہی میں جاری و ساری ہیں۔ اس لئے تمام مخلوقات مذید پڑھیں

جنات و موکلات

اہلِ تصوف کی ایک بڑی تعداد، جن میں خانوادہ چشتیہ، سلسلہ نقشبندی مجددی، سلسلہ اوایسیہ اور صوفیائے شاذلیہ وغیرہ شامل ہیں، کا یہ طرز عمل رہا ہے کہ بغیر موکلات تسبیحات عمل میں لاتے ہیں۔ اگر اسماء الحسنٰی، قرآنی آیات و سورۃ، دورد و شریف اور دیگر مسنون اذکار کی تسبیح و چلہ مقصود ہو تو صرف بلا موکل  کی  تسبیحات کو ترجیح دیتے ہیں تا کہ اوصافِ حمیدہ، لطائفِ قلبی اور نفسِ مطمئنہ کے ذریعے اپنی روحانی استطاعت کو بڑھا کر ایسے مقام پر پہنچا جائے تا کہ خاص فضل و کرم اور انوار حاصل ہوں اور موکلات و دیگر مخلوق خود ہی کام پر آمادہ ہو۔ اسطرح عمل سے موکلات کے معائنہ کے وقت مذید پڑھیں

ترکِ جمالی و جلالی

مستند عاملین و کاملین نے کتب میں چلہ کشی کی خاطر جو تفصیلات ترکِ حیوانات کے ضمن میں لکھی ہیں وہ کچھ اسطرح ہیں:۔ ترکِ حیوانات کی دو قسمیں ہیں ۔ جمالی جلالی ترکِ حیوانات جمالی میں جن اشیاء کا ترک کرنا مراد ہے اُن میں ، گوشت ہر قسم کا، انڈا، مچھلی ، سرکہ، کچی پکی پیاز، لہسن ، جماع ، نظر بد سے پرہیز وغیرہ ہے۔ ترکِ حیوانات جلالی میں ، گوشت ہر قسم کا، انڈا، مچھلی، سرکہ، کچی پکی پیاز، لہسن ، شہد، مشک ، کشتہ ہر قسم کا ہر وہ اناج جس میں کھاد دیا گیا ہو۔ جماع اور نظر بد سے پرہیز کرنا، کھانا دھات کے برتن میں پکا ہوا نہ کھایا جائے، دھات کا چمچہ بھی اس میں نہ ڈالا جائے، مذید پڑھیں

آکلٹ سائنسز اور پیرانارمل سائنسز

واضح رہے کہ علوم مخفیہ کو Occult Sciences اور ماورائی علوم کو عرفِ عام میں Paranormal Sciences کہا جاتا ہے۔ علومِ مخفیہ یعنی Occult Sciences میں وہ تمام تر علوم آجاتے ہیں جن کو ہم علم الحروف ، علم الجفر، علم الاعداد ، علم الرمل ، علم النقش اور دیگر ایسے ہیں علوم کے ھوالے سے جانتے ہیں۔ لیکن ماقرائی علوم میں ایسے تمام علوم شامل ہیں جن میں روحانی قوتوں کے حصول پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ جیسے اشغال و مراقبات عملِ تنفس ، چلہ کشی، اعمال کی زکات ، شفائی و روحانی صلاحیتوں کا ابھارنا جس میں یوگا اور روحانی آنکھ کی پیداری گویا ESP  اور Psychic Abilities کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ علوم مخفیہ کے سلسلے مذید پڑھیں

علم الرمل کی تعریف

مولانا الحاج محمود علی  صاحب شفق رامپوری اپنی مایہ ناز تصنیف "علم الرمل"  میں اِس معتبر علم کی تعریف کچھ اسطرح بیان کرتے ہیں کہ ۔۔۔واضح ہو کہ علم الرمل نہایت شریف  اور صحیح اور بزرگانِ دین سے منقول ہے۔ بعض اصحاب اسے علم سماوی کہتے ہیں اور اس علم کو علومِ انبیاء میں سے جانتے ہیں۔ اور بعض نے اسے حضرت آدم ؑ  سے اور بعض نے حضرت دانیال ؑ سے منسوب کیا ہے۔ اور بعض کے نزدیک حضرت نوح ؑ سے اور بعض نے حضرت ادریس ؑ سے منسوب کیا ہے۔ لیکن وجہ تنزلِ علم سب یکساں ہے۔ یعنی جب ان پیغمبروں میں سے کسی پیغمبر کو اپنی اولاد یا بعض حالات معلوم کرنے کی احتیاج ہوئی تو بارگاہِ احدیت مذید پڑھیں

علم الجفر کیا ہے؟

مایہ ناز کتب اور مستند اساتذہ کے مطابق لفظ "جفر" جعفر کا مخفف ہے اور جعفر سے مراد پیشوائے اتقیاء امام الاولیاء حضرت سیدنا امام جعفر صادق علیہ السلام ہیں۔ آپ جناب سیدنا شہیدِ کربلا نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ آپ کی ولادت با سعادت ۸۰ ہجری میں ہوئی اور شہادت  ۱۴۸ہجری میں مدینہ میں ہی ہوئی۔ علم الجفر ، حروف کی سائنس ہے۔ علم  الجفر ، علم الحروف کے اصولوں پر حوادثِ عالم کو معلوم کرنے کا نام ہے۔ اور علم الجفر کو ہی  علم الحروف کہا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ  یہ ایسا علم ہے کہ اس کے ذریعے آنے والے وقت کی پیشن گوئیاں کی جا سکتی ہیں اور مذید پڑھیں
error: Content is protected !!