جادو کی حقیقت

برصغیر کے خطہ میں جادو  کا وجود ہمیشہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ قدیم ادوار میں اکثر بیرونی لوگ ہندوستان کو جادو نگری سمجھتے رہے ہیں۔ بنگال کا کالا جادو تو پوری دنیا میں آج بھی اپنا ایک امتیازی مقام رکھتا ہے۔ یہ جادو پہلے زیادہ تر غیر مسلم طبقہ تک ہی محدود تھا لیکن اگر آج برصغیر کے موجودہ مسلمانوں کے عمومیکوائف اور احوال پر غور و فکر کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں جادو کی وبا اس خطہ ارضی کے مسلم طبقہ میں اس قدر تیزی سے پھیلی ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔  ہر روز مسلم گھرانوں میں کوئی نہ کوئی نیا واقعہ رونما ہوتا ہے اور سننے میں مذید پڑھیں

غیر شرعی الفاظ کے تعویذ

دورِ حاضر میں ہر شخص کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے۔ کسی کو روزگار کا مسئلہ  ہےتو کہیں شادی میں رکاوٹ، کوئی کاروبار ی بندش کا شکار ہے تو کوئی آسیبی وقتوں سے نجات کا متلاشی ہے۔  گو کہ لگتا ہے ہر شخص سحر زدہ ہے۔ ہر کسی پر بندش ہے، ہر کسی کا رشتہ دار حسد میں مبتلا ہوکر اُس پر جادو کروا رہا ہے۔ اب حالت یہ ہے کہ ایک چوٹ بھی لگ جائے تو جادو کا گمان ہوتا ہے۔ ہم بھی عجیب ہیں۔ جب کوش ہوتے ہیں تو وہ سب کرتے ہیں جو دل چاہتا ہے، مگر جب مشکلات میں گھِرتے ہیں تو خدا یاد آتا ہے۔ تب استخارے نکلتے ہیں، اور بندشوں اور رکاوٹ کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔ پھر تعویذات پہنے جاتے ہیں، اوراد مذید پڑھیں

شیطان کی فریب کاریاں

شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے ، اُس نے ہمارے جد اعلی حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کے بعد سجدہ سے انکار پر راندہ درگاہ ہو کر ابن آدم کوسیدھے راستہ سے بہکانا اور معاصی کا ارتکاب کرانا اور دوزخ میں اپنے ساتھ لیجانے کا عزم کر رکھاہے۔ اس کے مکر و فریب کے ہزار ہا جال ہیں۔ بعض موٹے ظاہر اور بعض نہایت  باریک پوشیدہ جن سے اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر بچنا نا ممکن ہے۔ حکایت ہے کہ حضرت سیدنا غوث اعظم محی الدین شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ العزیز چالیس سال کی ریاضت کے بعد اپنے حجرہ سے باہر تشریف لائے تو وہ جگہ منور ہو گئی آپ نے اپنے نور باطن اور علم ظاہر سے سمجھ لیا کہ مذید پڑھیں

اسمِ مبارکہ الخالقُ کے فوائد و نقش

الخالق پیدا کرنے والا قرآنِ مجید میں ہے:۔ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ وہی ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں پیدا کیے جاننا چاہیئے کہ تین اسماء الخالقُ ، الباریُ اور المصورُ ایک ہی معنیٰ میں مستعمل ہیں۔ خالق اس ذات کو کہتے ہیں جو کسی شئے کو عدم سے وجود میں لائے۔ باری بھی ایجاد کرنے کے معنیٰ میں مستعمل ہے اور اس ہی طرح مصور تصویر بنانے اور ہیئت بخشنے میں بولا جاتا ہے۔ امام غزالیؒ نے ان اسماء کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص کسی چیز کے بتانے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے تین مدارج ہوتے ہیں۔ پہلا درجہ تو اندازہ ہے اس کے بعد مذید پڑھیں

اسمِ مبارکہ المتکبرُ کے فوائد و نقش

المتکبر عظمت و کبریائی کا سرچشمہ اس کے معنیٰ ہیں بڑی عظمت والا اور حد سے زیادہ بزرگی والا۔ مُراد ہے وہ ذات جو تمام مخلوقات کے مقابلے مین عظیم ہو اور کُل مخلوقات بہرِ اعتبار اس کے سامنے ہیچ اور حقیر ہوں۔ جو کل مخلوقات پر حکمراں بھی ہو اور نگہبان بھی اور اس کے سامنے کسی کو بھی لب کشائی اور چون و چرا کا کوئی حق نہ ہو۔ اور ظاہر سی بات ہے کہ ایسی ذات بجز اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ اس لئے اللہ کے سوا کسی کو بھی بڑائی اور اظہار تکبر کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ اس اسم مبارکہ کے اعداد ۶۶۲ ہیں اور یہ جلالی اسم پاک ہے۔ اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت سے پہلے طاق اعداد مذید پڑھیں

اسمِ مبارکہ الجبار کے فوائد و نقش

الجبار نقصان کو پورا کرنے والا۔ بدل کرنے والا اسمِ جبّار مبالغہ کا صیغہ ہے۔ اس کا مادہ جبر ہے جس کے معنی ہیں ٹوٹے ہوئے کو جوڑنا۔ کسی کا حال درست کرنا۔  شکستہ حالوں کا ٹھیک کرنے والا۔ تسلط رکھنے والا۔ قہر و غضب والا۔ مادہ جبر ہی جبریہ فرقہ ہے جس کا عقیدہ ہے کہ انسان مجبور محض ہے جو کرتا ہے خدا ہی کرتا ہے انسان کے بس میں کچھ نہیں۔ یہ فرقہ باطلہ ہے۔ اہلِ سنت کا عقیدہ ہے کہ انسان اپنے عمل میں اختیار رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو  عقلِ سلیم عطا فرمائی، اچھائی اور برائی کی تمیز سکھائی۔ اب اسے اختیار دیا جو راستہ چاہے اکتیار کرے۔ یہی عقیدہ حق ہے۔ یہ اسم مبارک مذید پڑھیں

اسمِ مبارکہ العزیز کے فوائد و نقش

العزیز بڑے اقتدار والا عزیز وہ غالب ہے جس کے آستانہ تک کسی کی رسائی بغیر اس کی کرم فرمائی کے نہ ہو سکے ۔ قرآن مجید اور حدیث پاک میں مہیمن کے ساتھ العزیز کی صفت بیان کی گئی اس میں لطیف اشارہ ہے کہ وہ ایسا نگہبان ہے کہ اس کی نگہبانی میں کوئی غالب نہیں آسکتا۔ جس کا وہ نگہبان ہو کائنات کی کوئی طاقت اس پر گالب نہیں ہو سکتی اور نہ ہی کوئی اس کو کسی قسم کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس اسم مبارک کے اعداد ۱۹۴ ہیں ہر روز نمازِ فجر کے بعد اس کا ورد کرنا مالی تنگ دستی کو دور کرتا ہے اور ہر روز عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس اسم پاک کا ورد مذید پڑھیں

اسمِ مبارکہ المھیمنُ کے فوائد و نقش

المھیمن حفاظت کرنے والا اس اسم مبارک میں ہیبت و عظمت پوری شدت کے ساتھ موجود ہے اور دشمنوں کے قلوب کو مرعوب کرنے اور انھیں مطیع اور مسخر کرنے کی خاص تاثیر اس مین موجود ہے۔ جو شخص حسب قاعدہ اس اسم مبارک کا ذکر کرتا ہے۔ دنیا اس سے مرعوب ہوتی ہے اور سخت دل دشمن بھی اس کے سامنے نرم دل بن جاتے ہیں۔ اور سر جھکانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ مشکل کام اس پر آسان ہو جاتے ہیں۔ الجھنیں کافور ہو جاتی ہیں اور ناقابلِ برداشت بوجھ اتھانے کی قوت اس مین پیدا ہو جاتی ہے۔ قلب کے اندر زبردست روحانیت اور اعمال و افعال میں زبردست نورانیت پیدا ہوتی ہے اور اس کا چہرہ چہرہ مومن اور چہرہ ولی مذید پڑھیں

اسمِ مبارکہ المؤمنُ کے فوائد و نقش

المؤمنُ امن دینے والا یعنی مخلوق کے لئے امن و امان کے سامان پیدا کرنے والا، جسم کے لئے ہزارہا بلائیں ہیں، جسم سے ہر بلا اور بیامری کو دور کرنے والا اور جسم کو صحیح حالت میں قائم رکھنے والا۔ اسی طرح روح کے لئے بھی ہزارہا آفات ہیں۔ روح کو امن میں رکھنے کے لئے عرفان، ایمان اور تقوٰی کا سامان مہیا کرنے والا۔ اور یہ سامان دینے کے لئے اپنے مقربین کو ہماری راہنمائی کے لئے بھیجنے والا۔ شیخ عبد القادر جیلانیؒ  فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن حق تعالیٰ ایک منادی کرنے والے سے یہ اعلان کرائیں گے کہ جس شخص کا نام میرے انبیاء کے نام پر ہو وہ جنت میں داخل کیا جائے ۔ بہت سے مذید پڑھیں

اسمِ مبارک السلامُ کے فوائد و نقش

السلامُ عیوب سے پاک سلام کے معنی ہیں عیوب سے پاک ، یعنی رب تعالیٰ ذاتی و صفاتی عیوب سے منزہ و مبرہ ہے۔ بعض علماء نے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں کہ مخلوق میں اہل ایمان  کو سلامتی دامن بخشے۔ بقولِ حضرت ابو مظہر علی اصغر چشتی صابری علیہ الرحمہ ، سلام کے معنی تمام جہان کو سلامتی بخشنے والا یا یوں کہئے کہ دنیا میں جملہ مخلوق کو سلامتی بخشنے والا اور آکرت میں اہلِ ایمان کو  اپنے فضل کے ساتھ امن دینے والا اور عدل کے ساتھ مشرکین و کفار کو عذاب کرنے والا۔ مشائخ سے یہ بات منقول ہے کہ بندے کو چاہیئے کہ وہ اپنے خالق و مالک کو سلامتی کا پیکر سمجھتے ہوئے اس کی عبادت کرے۔ مذید پڑھیں
error: Content is protected !!