عمل برائے قضائے حاجات

اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ : الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَتْهُمْ مُّصِیْبَةٌۙ-قَالُوْۤا اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ.
( سورۃ البقرۃ : ۱۵۶)
ترجمہ: وہ لوگ کہ جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں : ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔

اس آیتِ مبارکہ کو پڑھنے کے آداب و طریقے صوفیائے کرام اور اولیائے عظام نے مقرر فرمائے ہیں جس سے لاکھوں انسان فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ آپ کسی بھی مصیبت میں مبتلا ہیں تو ذیل میں دئے گئے طریقے کو بروئے کار لا کر اللہ پر بھروسہ کر کے خلوص دل و نیت کے ساتھ یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ، مسئلہ حل ہوگا۔

عروج ماہ میں جمعرات کے روز روزہ رکھیں۔ چاند کی ۱۳ تاریخ تک عروج ماہ کہلاتا ہے۔ اس درمیان کسی بھی جمعرات کو روزہ رکھیں۔ شام کو صرف کجھور یا کسی شیرینی سے افطار کریں اور اس کے علاوہ کوئی اور شئے نہ کھائیں ، تاہم اگر ضرورت ہو تو پانی پی سکتے ہیں۔ پان، بیڑی، سگریٹ کچھ استعمال نہ کریں۔ نماز مگرب کے بعد ایک ایک ۱۰۱ مرتبہ یہ آیتِ مبارکہ پڑھیں۔
(اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ)

اول و آخر درود شریف  پڑھیں اور ہر مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھیں تو زیادہ اچھا ہے۔ ورنہ شروع میں ایک مرتبہ ضرور پڑھ لیں۔ ایک سو ایک مرتبہ پڑھ کر پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد نہایت خشوع و خضوع سے بارگاہِ ایزدی میں دعا کریں کہ الٰہی مجھے اِس مصیبت سے نجات دے جس مصیبت کے واسطے عمل شروع کیا ہے۔ اس کا نام لے کر بصد ادب دعا کریں۔ دوسرے روز کسی وقت دن رات میں ایک سو ایک مرتبہ یہی آیتِ مبارکہ پڑھ لیا کریں۔روزہ رکھنے کی دوبارہ ضرورت نہیں ہے۔اللہ کی رحمت کے امیدوار رہیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ اگر پہاڑ کے برابر مصیبت ہے تو غیب سے اس کی مشکل کشائی ہوگی۔ تعداد میں ہرگز اضافہ نہ کریں۔

error: Content is protected !!