اسمِ مبارکہ العزیز کے فوائد و نقش

العزیز

بڑے اقتدار والا

عزیز وہ غالب ہے جس کے آستانہ تک کسی کی رسائی بغیر اس کی کرم فرمائی کے نہ ہو سکے ۔ قرآن مجید اور حدیث پاک میں مہیمن کے ساتھ العزیز کی صفت بیان کی گئی اس میں لطیف اشارہ ہے کہ وہ ایسا نگہبان ہے کہ اس کی نگہبانی میں کوئی غالب نہیں آسکتا۔ جس کا وہ نگہبان ہو کائنات کی کوئی طاقت اس پر گالب نہیں ہو سکتی اور نہ ہی کوئی اس کو کسی قسم کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اس اسم مبارک کے اعداد ۱۹۴ ہیں ہر روز نمازِ فجر کے بعد اس کا ورد کرنا مالی تنگ دستی کو دور کرتا ہے اور ہر روز عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس اسم پاک کا ورد کرنے سے چشمِ خلائق میں محترم و معزز ہو جاتا ہے۔

فجر کی نماز کے بعد ۱۱۱ مرتبہ یا عزیزُ ۱۱۱ مرتبہ یا اللہُ پڑھے ، یکے از پنج گنج ہے جو فجر کی نماز کے بعد ۴۱ مرتبہ اول و آخر ۳،۳ بار درود شریف کی تلاوت کرے۔ جس قدر زیادہ پڑھے نفع ہی نفع ہے۔

بزرگوں نے فرمایا ہے کہ جو شخص چالیس روز تک چالیس مرتبہ اس اسم مبارک کا ذکر کرے اللہ تعالیٰ اُسے دنیا میں معزز و مکرم کرے گا یہاں تک کہ وہ کسی کا محتاج نہیں رہے گا۔

منقول ہے کہ اگر کوئی شخص اس اسم مبارک کو سات ہزار دو سو مرتبہ روزانہ خلوت میں قبلہ رو ہو کر ۲۵ روز تک پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو تونگر بنا دیں گے۔

اگر کوئی شخص خلوصِ نیت کے ساتھ ترکِ حیوانات اور پرہیز جلالی کے ساتھ دس ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے تو قاضی الحاجات کی طرف سے اس کے لئے فرشتے نھہبان ہو جائیں۔ اور اس کی جان و مال کی حفاظت کریں۔ اور عجائب و غرائب اس شخص پر پے در پے منکشف ہوں۔

اگر زوجین میں اتفاق نہ ہو تو اس اسم مبارک کا نقش مشک و زعفران و گلاب سے لکھ کر میاں بیوی کو پلادیا جائے۔ دونوں میں انشاء اللہ زبردست اتحاد پیدا ہوگا۔

نیز اگر کوئی شخص یا عزیزُ  کو روزانہ عشاء کی نماز کے ۹۴ مرتبہ پڑھے۔ اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور آخر میں تین تین مرتبہ یہ کہے :۔
یا عزیز اعزنی بعزتک یا عزیز

تو عزت و موبولیت کے دروازے چند ہگتوں کے بعد ہر طرف سے کھل جائیں گے۔

تمام اسماء الحسنٰی کے مخصوص نقوش کے استعمال کے طریقے علماء و اکابرین نے بیان فرمائے ہیں۔ تاہم کسی بھی نقش کے استعمال سےقبل ادب کا تقاضہ ہے کہ کچھ ہدیہ پیش کر کے اُس کی اجازت طلب کی جائے اور بہتر ہوگا کہ اپنے نام اور مقاصد کے اعتبار سے نقش بنوا کر استعمال میں لایا جائے۔ تاکہ فیوض و برکات کا سلسلہ بھی جاری رہے اور عمل کی رجعت سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔

error: Content is protected !!