اسمِ مبارک اَلمَلِکُ کے فوائد و نقش

الملک

ملک کے معنی بادشاہ، ایسا بادشاہ جس کا کوئی وزیر نہیں۔ زمین و آسمان کا بادشاہ، ہر دوجہان کا بادشاہ، ایسا بادشاہ جس کی بادشاہی کو زوال نہیں، بذاتِ خود بادشاہ ہے۔ کسی قوت نے اس کو بادشاہ نہیں بنایا۔
یہ اسم حسنہ جلالی ہے ۔ اکے اعداد ۱۹۰ ہیں ۔ ہر قسم کی جائز حاجات پوری کرنے کے لیئے اس اسم مبارک کے اعداد کے مطابق روزانہ پڑھنا چاہیئے ۔ عزت و مرتبہ بھی بلند کرتا ہے۔

ملک کے تین حروف ہیں، جس کا تین زمان کی طرف اشارہ ہے۔

ماضی حال مستقبل

یعنی ہر زمانے کا بادشاہ ۔ ہر زمانے میں اس ہی کی بادشاہت ہے۔

اگر کوئی اسم مبارک کو رزانہ سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو اس کی دنیاوی ہر کام میں غیب سے امداد ہوتی رہے گی۔ اور اس کے نقش کو کسی بھی مقصد کی خاطر زعفران سے لکھ کر اپنے استعمال میں لائے تو اسے کسی بھی کام میں ناکامی نہ ہوگی۔

جو اسم ملک کو ہر نماز کے بعد ۹۰ مرتبہ پڑھے اس کا دل روشن ہو جائے گا۔

شیخ جلال الدین محمود تبریزی علیہ الرحمہ کا ارشاد ہے ۔ اگر کوئی شخص ترکِ حیوانات کے ساتھ ۹۰ دن تک لگاتار اس اسم مبارک کو ۹۰۰۰۰ نوے ہزار مرتبہ پڑھ لیا کرے تو اسے بادشاہت کا عہدہ نصیب ہو جائے۔

اگر کسی بے دین فرد مین جائیداد پر اپنا قبضہ جما لیا ہو تو اس اسم کو اس فرد کا تصور باندھ کر پڑھے اور اس کے نقش کو اس فرد کا نام لکھ کر اسے پلائے یا  اسے اپنے الٹے بازو پر باندھے تو انشاء اللہ ، اللہ اُس شکص کا دل نرم کر دے گا۔
اور اس کا حق اللہ اسے ضرور دلوائے گا۔

بیروزگاری سے نجات اور کام پر لگنے کے لئے اس نقش کو زعفران سے لکھے اور اس پر حروف ابجد کی تعداد میں اس اسم مبارک کو پڑھ کر دم کرے اور اسے اپنے گلے میں باندھ لے، غیب سے نوکری کے وسائل پیدا ہو جائیں گے ، انشاء اللہ۔

تمام اسماء الحسنٰی کے مخصوص نقوش کے استعمال کے طریقے علماء و اکابرین نے بیان فرمائے ہیں۔ تاہم کسی بھی نقش کے استعمال سےقبل ادب کا تقاضہ ہے کہ کچھ ہدیہ پیش کر کے اُس کی اجازت طلب کی جائے اور بہتر ہوگا کہ اپنے نام اور مقاصد کے اعتبار سے نقش بنوا کر استعمال میں لایا جائے۔ تاکہ فیوض و برکات کا سلسلہ بھی جاری رہے اور عمل کی رجعت سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔

 

error: Content is protected !!