جنات کے اثرات سے محفوظ رہنے کے وظائف

دورِ حاضر میں جنات و جادو کے اثرات سے محفوظ رہنا نہایت ہی ضروری ہے۔

جنّات کو اللہ رب العزت نے انسانی آزمائش کے لیئے یہ قدرت دے رکھی ہے کہ وہ ہر طرح کا تصرف کرکے انسانی زندگی پر اثر اندازہوسکتے ہیں، جس کا قرآن وحدیث سے واضح ثبوت بھی ملتا ہے لہذا کسی کے جسم پر جن کا تسلط اور اس کے اثر سے مغلو ب ہوجانا کوئی بعید نہیں ہے۔ ۳: جنات کی تسخیر ممکن ہے اور ان سے بچاو کے لئے شرعا اس کی گنجائش بھی ہے۔

جب تک کسی بات کی بنیاد نہ ہو، بے وجہ  شکوک و شبہات میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، عموماً  شیطانی وساوس، انسانی نفسیات، نظرِ  بد  اور  حسد کے اثرات وغیرہ اور بعض اوقات پیشہ ور لوگ جادو کے وہم میں مبتلا کردیتے ہیں،  اصل چیز حفاظت ہے، اور حفاظت کرنے والے اللہ تعالیٰ ہیں، غیر مرئی مضر اشیاء سے حفاظت  کا طریقہ وہی ہے جس کی تعلیم ہمیں دین نے دی ہے
جنات اور ہر قسم کے شرور سے حفاظت کے لیے گھر میں سورہ بقرہ پڑھنے کا معمول بنائیے، بآوازِ بلند ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ نیز درج ذیل معمولات صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھیں

 آیۃ الکرسی اور آخری تین قل ۔

– {فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَی مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّهَ سَیُبْطِلُهُ إِنَّ اللَّهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِینَ}

– أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّةٍ․

اور درج ذیل دعائیں ایک ایک مرتبہ پڑھیں

– ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِیْمِ الَّذِيْ لَیْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ الَّتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ، وَبِأَسْمَآءِ اللهِ الْحُسْنیٰ کُلِّهَا مَاعَلِمْتُ مِنْهَا وَمَالَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ‘‘.

– ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْکَرِیْمِ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ اللَّاتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا، وَشَرِ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَارَحْمٰن‘‘.

مذکورہ پانچوں اعمال پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کر پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت رہے گی۔ نیز اپنا عقیدہ مظبوط رکھیں کہ نفع و نقصان کا مالک اللہ ہے، اس کے حکم کے بغیر کوئی کسی کو ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

error: Content is protected !!