مستحصلہ ترکیبِ حرفی

اصطلاحاتِ جفر کو دیکھنے کے بعد ہر مبتدی کا یہی خیال ہوتا ہے کہ شروعات کہاں سے کی جائے، استادوں کا کہنا ہے کہ علم الجفر کے کسی ایک مستحصلہ پر بھی کوئی ازبر ہو جائے تو وہی مستحصلہ تاحیات کافی ہے بشرطیکہ جفر کے اصول و قوانین کی پابندی کی جائے۔ مبتدی حضرات کو اس مستحصلہ سے آغاز کرنا چاہیئے اور خوب مشق کرنی چاہیئے۔  مستحصلہ ترکیبِ حرفی میں سوال کو ایک خاص ترتیب سے لکھا جاتا ہے ، ہر لفظ کے حروف جدا جدا کر کے ضربی طریقے سے اوپر سے نیچے کی طرف لکھتے ہیں ۔ ہر کھڑی سطر کے حروف کو حاصل کر کے ایک سطر میں لکھتے جاتے ہیں۔ بعد ازاں اُس سطر سے چوتھا حرف گَن کر لیتے جاتے ہیں۔ یہ حروفِ مستحصلات ہونگے۔

مثال:۔
یا علیم: کیا مذہب اسلام سچاہے؟

ترتیب

ک ی م ا ذ ا ہ س س ب ل ج ہ ا ا ی م

حروفِ مستحصلات: ا س ج ی
جواب: سچائی (یعنی مذہب اسلام سچا ہے)

ماہرین و جفارین کی تاکید ہے کہ علم الجفر سے صرف جائز نوعیت کے سوالات کے جوابات اخذ کرنے چاہیئں  ۔

اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

error: Content is protected !!