علم الاعداد بنیادی کورس

تمام ظاہری و باطنی علوم علم الاعداد کے بغیر نا مکمل ہیں اور اس علم کے بغیر کوئی بھی شے تجربات کی کسوٹی پر اپنی پرکھ اور پہچان نہیں کروا سکتی ۔  اس لیئے علم رمل ، علم جفر اور علم نجوم کا سارا دارومدار اس ہی علم پر ہے۔ علومِ مخفیہ کا سارا عمل دخل علم الاعداد پر ہی انحصار کرتا ہے ۔ اس علم کے بغیر سب علوم نا مکمل اور بے اثر ہیں ۔

ہر عدد اپنے ہیر پھیر ، جمع و تقسیم اور ضربوں سے اپنے اثر کو بڑھاتا ہے ۔ یعنی اس عمل سے اس عدد کے اثرات بڑھ جاتے ہیں ۔ اعداد چاہے اپنی وسعت کے لحاظ سے جس قدر بھی ہوں ۔ وہ ایک سے نو تک کے عدد سے مل کر ہی ترتیب پاتے ہیں۔  ایک کا عدد ابتداء ہے اور نو کا عدد انتہا ۔  تمام دنیا کی گنتی اعداد میں موجود ہے اور اعداد کے خواص قدرت نے موجودات عالم پر تقسیم کیئے ہیں۔ اعداد ہر شے پر اثر رکھتے ہیں۔ ہمارے نام، پیدائش ، جسم ، روح ، کام ، کاروبار، ملنا جلنا، سماجی و معاشی مسائل ، تعلیم و تربیت ، عزت و شہرت ، دوستی و  دشمنی غرض کہ زندگی کا ہر لمحہ ، ہر قدم ، ہر فیصلہ ان اعداد کے زیر اثر ہے۔

اگر ہم اعداد کی اِن مخفی قوتوں کو جان جائیں تو وقت سے پہلے مثبت فیصلے کر سکتے ہیں اور اپنی زندگی کے متعدد معاملات کامیابی سے حل کر سکتے ہیں۔

علم الاعداد کے اس بنیادی کورس کو مبتدی حضرات کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ تاکہ وہ ابتداء سے اس علم کو سمجھ کر بروئے کار لا سکیں۔   مزید معلومات کے لئے رابطہ فرمائیں ۔

error: Content is protected !!