اسمِ مبارک الرحیم کے فوائد و نقش

الرحیم

نہایت مہربان

یعنی ہمیشہ رحم فرمانے والا ، کوئی گناہ کرے، کوئی نیکی کرے، سب پر رحم فرماتا ہے۔ اگر رحیم اس کی صفت نہ ہوتی تو کوئی کافر و مشرک نافرمان اس زمین پر زندہ نہ رہ سکتا۔ وہ سب پر رحم فرماتا ہے۔ دونوں ہی صفات دنیا و آخرت میں ہیں یعنی اسمِ رحمٰن اور اسمِ رحیم۔

علامہ بونی علیہ الرحمہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص (یارحیمُ) روزانہ پانچ سو مرتبہ پڑھے تو وہ کچھ عرصے کے بعد امیر کبیر بن جائے اور اس کی مالی مشکلات دور ہو جائیں۔

بزرگوں نے فرمایا ہے کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد اسم یا رحیم ۱۰۰ مرتبہ پڑھے گا وہ تمام آفاتِ دنیاوی سے محفوظ رہے گا۔

اگر کسی کو دشمن کا خوف ہو یا کسی مصیبت کا اندیسشہ ہو، تو الرحمٰن الرحیم کی کثرت سے تلاوت کرے یا اُن دونوں اسماء کو لکھ کر اپنے دائیں بازو پر باندھ لے۔ انشاء اللہ دشمنوں کی ریشہ دوانیوں سے نجات ملے گی اور مصائب و نوائب سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔

اگر کوئی شخص الرحمٰن الرحیم کو لکھ کر پانی میں بھگو دے پھر اس کو درخت کی جڑ میں ڈال دے تو اس درخت کے پھل میں خوب برکت ہوگی۔

تسخیرِ قلوب کے لئے اس اسم کا اپنے کام کا مکمل تصور باندھ کر ورد کرنا نہایت ہی افضل عمل ہے۔

اگر دو میاں بیوی کا آپس میں سلوک و اتفاق قائم نہ رہتا ہو تو اسمِ مبارک کے نقش کو میٹھی شئے میں ملا کر پلائے۔

قضائے حاجات کے لئے اس اسم مبارک کو روزانہ ہر فرض نماز کے بعد پانچ سو کی تعداد مین پڑھے ، انشاء اللہ غیب سے ہر کام مین مدد ہوگی۔

دلی سکون اور ہر طرح کی برکت حاصل کرنے کے لئے اس اسم مبارک کے نقش کو اپنا نام مع والدہ لکھ کر اپنے گلے میں باندھے۔

اس اسم کے اعداد ۲۵۸ ہیں۔ مرض نسیان کو دور کرنے ، چشم خلائق میں محترم اور معزز ہونے کے لیئے ہر نماز کے بعد ۲۵۸ مرتبہ پڑھنا یا اپنے نامAl کے اعداد کے مطابق پڑھنا انتہائی فائدہ مند ہے۔ اگر ہر روز ۱۰۰ مرتبہ بھی پڑھا جائے تو لوگوں کی نظروں میں عزت و مرتبہ بڑھاتا ہے۔ جبکہ ہر روز اس اسم مبارک کو پڑھنے سے دلی حاجات پوری ہوتی ہیں اور دل پر بوجھ کی کیفیت ختم ہو کر سکون و اعتدال پیداء ہوتا ہے۔ اس کا نقش بھی بنا کر تعویز کی طرح موم جامہ کر کے پہنا جا سکتا ہے ۔

تمام اسماء الحسنٰی کے مخصوص نقوش کے استعمال کے طریقے علماء و اکابرین نے بیان فرمائے ہیں۔ تاہم کسی بھی نقش کے استعمال سےقبل ادب کا تقاضہ ہے کہ کچھ ہدیہ پیش کر کے اُس کی اجازت طلب کی جائے اور بہتر ہوگا کہ اپنے نام اور مقاصد کے اعتبار سے نقش بنوا کر استعمال میں لایا جائے۔ تاکہ فیوض و برکات کا سلسلہ بھی جاری رہے اور عمل کی رجعت سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔

error: Content is protected !!