اسمِ مبارکہ المتکبرُ کے فوائد و نقش

المتکبر

عظمت و کبریائی کا سرچشمہ

اس کے معنیٰ ہیں بڑی عظمت والا اور حد سے زیادہ بزرگی والا۔ مُراد ہے وہ ذات جو تمام مخلوقات کے مقابلے مین عظیم ہو اور کُل مخلوقات بہرِ اعتبار اس کے سامنے ہیچ اور حقیر ہوں۔ جو کل مخلوقات پر حکمراں بھی ہو اور نگہبان بھی اور اس کے سامنے کسی کو بھی لب کشائی اور چون و چرا کا کوئی حق نہ ہو۔ اور ظاہر سی بات ہے کہ ایسی ذات بجز اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ اس لئے اللہ کے سوا کسی کو بھی بڑائی اور اظہار تکبر کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

اس اسم مبارکہ کے اعداد ۶۶۲ ہیں اور یہ جلالی اسم پاک ہے۔ اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت سے پہلے طاق اعداد میں پڑھنے سے اللہ تعالیٰ فرزند صالح عطا فرماتا ہے۔ اور اعداد کی تعداد کے مطابق ہر روز اس کا ورد کرنا دشمن کو زیر کرتا ہے اس کا نقش پینے سے دق، جوڑوں کے درد، دردِ شقیقہ اور کئی ایسے ہی امراض میں افاقہ ہوتا ہے۔ اس اسم مبارکہ کا ورد کرنا بیشمار فیوض و برکات کا حامل ہے۔

اگر کوئی شخص اس اسمِ مبارک کو ۶۶۲ مرتبہ روزانہ پڑھے تو سرکش دشمن بھی مطیع ہو جاتے ہیں۔ اور پڑھنے والے کا رعب ہر ایک چیز پر قائم ہو جاتا ہے۔

بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اسم متکبر کا نقش اگر کوئی شخص خود لکھ کر بشریکہ وہ اس کا عامل ہو یا کسی عامل سے لکھوا کر اگر اپنے دائیں بازو پر باندھ لے تو تمام مخلوق پر اس کی ہیبت اور رعب قائم ہو جائے۔ اور سرکش سے سرکش انسان بھی اس کے آگے سر جھکانے پر مجبور ہو۔

اکابرین نے فرمایا ہے کہ جو شخص تین اسماء الٰہی العزیز ، الجبار ، اور المتکبر ۔۔۔ تینوں کو ایک ساتھ ۶۶۲ مرتبہ فجر کی نماز کے بعد کسی سے بات کئے بغیر چالیس دن تک پڑھے گا۔ اس کی عزت و عظمت میں اضافہ ہوگا۔ اور اگر وہ شخص مقدمہ میں پھنسا ہوا ہوگا تو اس کو فتح نصیب ہوگی۔ کسی سے جنگ چل رہی ہو گی تو اس میں کامرانی ملے گی۔ اور قرض اس کے ذمہ ہوگا تو اس کی ادائیگی کے اسباب پیدا ہوں گے۔ اور اگر اس عمل کو کوئی شخص عمر بھر کا معمول بنا لے تو ایسی ایسی فتوحات ظہور مین آئیں گی کہ جن کا تصور خواب و خیال میں بھی نہیں ہوگا۔ ممکن ہے کہ کوئی ایسا عہدہ اور منصب عطا ہو جائے جس کے بارے میں کچھی سوچا تک نہ ہو۔

بزرگوں نے فرمایا ہے کہ ان تینوں اسماء یونی العزیز، الجبار، المتکبر کو اول و آکر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا جائے تو دنیا قدموں میں چلی آتی ہے۔

اس اسمِ مبارک سے روحانی فائدہ اٹھانے کا طریقہ یہ ہے کہ جو لوگ غرور و انانیت میں مبتلا ہوں یا گرور و انانیت کا شکار ہوں تو اُن حضرات کو اس اسم مبارک کا نقش بفضلِ خداوندی فائدہ پہنچاتا ہے اور انھیں مذکورہ بیماری سے نجات عطا ہو جاتی ہے۔

اگر کوئی اس اسم مبارک کا ذکر ہر فرض نماز کے بعد حروف ابجد کی تعداد مین کرے تو ہر آفت سے محفوظ رہیگا۔

جو کوئی بھی اس اسم مبارک کو ۴۱ مرتبہ کسی چینی کی پلیٹ پر زعفران سے لکھ کر نفسانی خواہشات والے مریض کو پلائے تو اس کا مرض کافور ہو ۔

اگر اس اسمِ مبارک کے نقش کو زعفران سے لکھ کر چاندی کی انگشتری کے نیچے رکھوا کر بند کر کے اپنے سیدھے ہاتھ میں پہنا جائے تو اللہ تعالیٰ غیب سے رزق کی فراخی کے وسائل پیدا فرمائے گا۔

تمام اسماء الحسنٰی کے مخصوص نقوش کے استعمال کے طریقے علماء و اکابرین نے بیان فرمائے ہیں۔ تاہم کسی بھی نقش کے استعمال سےقبل ادب کا تقاضہ ہے کہ کچھ ہدیہ پیش کر کے اُس کی اجازت طلب کی جائے اور بہتر ہوگا کہ اپنے نام اور مقاصد کے اعتبار سے نقش بنوا کر استعمال میں لایا جائے۔ تاکہ فیوض و برکات کا سلسلہ بھی جاری رہے اور عمل کی رجعت سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔

error: Content is protected !!