اسمِ مبارکہ الجبار کے فوائد و نقش

الجبار

نقصان کو پورا کرنے والا۔ بدل کرنے والا

اسمِ جبّار مبالغہ کا صیغہ ہے۔ اس کا مادہ جبر ہے جس کے معنی ہیں ٹوٹے ہوئے کو جوڑنا۔ کسی کا حال درست کرنا۔  شکستہ حالوں کا ٹھیک کرنے والا۔ تسلط رکھنے والا۔ قہر و غضب والا۔
مادہ جبر ہی جبریہ فرقہ ہے جس کا عقیدہ ہے کہ انسان مجبور محض ہے جو کرتا ہے خدا ہی کرتا ہے انسان کے بس میں کچھ نہیں۔ یہ فرقہ باطلہ ہے۔ اہلِ سنت کا عقیدہ ہے کہ انسان اپنے عمل میں اختیار رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو  عقلِ سلیم عطا فرمائی، اچھائی اور برائی کی تمیز سکھائی۔ اب اسے اختیار دیا جو راستہ چاہے اکتیار کرے۔ یہی عقیدہ حق ہے۔

یہ اسم مبارک جلالی ہے۔ اس کے اعداد ۲۰۶ ہیں اور یہ دشمنوں کے شر سے پچنے کے لیئے نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد اعداد کی تعداد کے مطابق اس کا وظیفہ کرنے سے ورد کرنے والے کو حفظ و امان میں رکھتا ہے۔ اس کا ہر روز بلا ناغہ ورد کرنا نفش پر غلبہ عطا کرتا ہے اور شیطانی وسوسوں سے بچاتا ہے اس کا نقش گلے میں لٹکانے سے دشمن زیر ہوتا ہے۔

جو شخص روزانہ قرآن مجید اور دلائل الخیرات کے بعد ۲۱ مرتبہ وظیفہ پڑھے۔ ظالم کے شر سے محفوظ رہے گا۔

نمازِ عصر کے بعد یَاجَبَّارُ ۱۱۱ بار یَا اللہ ۱۱۱ بار وظیفہ کی مداومت کرے کہ یکے از پنج گنج ہے۔ اس کا عامل صاحبِ جمعیت ہو۔

اگر کوئی شخص صبح و شام کو ۲۱۶ مرتبہ اس اسم کو پڑھ لیا کرے تو دشمنوں کی شرارتوں سے محفوظ رہے۔

اگر اس کے نقش کو چاندی کی انگوٹھی پر کندہ کراکر پہن لیں تو رعب و دبدبہ سب پر قائم ہو۔

مولانا مھمد ابراہیم دہلویؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی بچہ دُبلا اور لاغر ہو گیا ہو تو تھوڑا سا سرسوں کا تیل لیکر ایک ہزار ایک سو نو مرتبہ اس تیل پر یاجبارُ پڑھ کر دم کریں اور سات دن روزانہ اسی طرح دم کرتے رہیں اور روزانہ اس تیل کی مالش بچے کے بدن پر کرتے رہیں۔ انشاء اللہ بچے کی کمزوری دور ہوگی اور بچہ طاقت ور ہو جائے گا۔

حضرتؒ فرماتے ہیں کہ جو شخص نمازِ پنجگانہ کے بعد ایک سو مرتبہ یاجبارُ پڑھے گا۔ وہ لوگوں کی غیبت اور بہتان طرازی سے رنجیدہ نہ ہوگا۔ اور جواں مردی اور نیک خوئی کی طرف اس کی طبیعت مائل رہے گی۔

اگر کسی شخص کے اولاد ہوئی اور پیدا ہو کر مر گئییا آئندہ اولاد ہونی بند ہو گئی ہو تو وہ گیارہ دن تک عشاء کی نماز کے بعد تین ہزار مرتبہ یاجبارُ پڑھ کر تین عدد مغز بادام پر دم کرے۔ ایک دانہ بیوی کو کھلائے اور دو دانے خود کھائے۔ پھر اپنی بیوی سے ہمبستری کرے۔ گیارہ دن تک لگاتار ایسا ہی کرے۔ انشاء اللہ بیعی حاملہ ہوگی۔ اور فرزندِ صالح عطا ہوگا۔

اس کا نقش باوضو حالت میں لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے انسان بری خواہشات سے محفوظ رہتا ہے۔ چشمِ خلائق میں مقبول و محترم ہوتا ہے اور تمام افراد اس کی تعریف کرتے ہیں۔

اگر کوئی روزانہ اس اسمِ مبارک کو حروف ابجد کی تعداد مین پڑھے تو اس کے دشمن سرنگوں ہونگے۔ اور حاسدوں کا خاتمہ ہوگا۔

تمام اسماء الحسنٰی کے مخصوص نقوش کے استعمال کے طریقے علماء و اکابرین نے بیان فرمائے ہیں۔ تاہم کسی بھی نقش کے استعمال سےقبل ادب کا تقاضہ ہے کہ کچھ ہدیہ پیش کر کے اُس کی اجازت طلب کی جائے اور بہتر ہوگا کہ اپنے نام اور مقاصد کے اعتبار سے نقش بنوا کر استعمال میں لایا جائے۔ تاکہ فیوض و برکات کا سلسلہ بھی جاری رہے اور عمل کی رجعت سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔

error: Content is protected !!