واضح رہے کہ علوم مخفیہ کو Occult Sciences اور ماورائی علوم کو عرفِ عام میں Paranormal Sciences کہا جاتا ہے۔
علومِ مخفیہ یعنی Occult Sciences میں وہ تمام تر علوم آجاتے ہیں جن کو ہم علم الحروف ، علم الجفر، علم الاعداد ، علم الرمل ، علم النقش اور دیگر ایسے ہیں علوم کے ھوالے سے جانتے ہیں۔لیکن ماقرائی علوم میں ایسے تمام علوم شامل ہیں جن میں روحانی قوتوں کے حصول پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
جیسے اشغال و مراقبات عملِ تنفس ، چلہ کشی، اعمال کی زکات ، شفائی و روحانی صلاحیتوں کا ابھارنا جس میں یوگا اور روحانی آنکھ کی پیداری گویا ESP اور Psychic Abilities کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔
علوم مخفیہ کے سلسلے میں ہم نے یہ بات بہت پہلے بیان کی تھی کہ یہ علوم روحانی نہیں ، ان میں سائنسی عمل و دخل موجود ہے۔ اور ہر وہ علم سائنس کے زمرے میں آئے گا جو فکر کو تخیل اور ذہن کو یقین کا حسن دیے۔ تو ہمارے ذہن کی صلاحتیں اُسے حقیقت کا روپ دینے میں سرگرداں رہتی ہیں۔ ہمارے نزدیک یہ تمام علوم جیسے علم فلکیات ، علم الحروف، علم الجفر، علم النقش اپنے اندر ایک طرح کی سائنس سے وابستہ ہیں۔ ان علوم میں قیاس کا عمل دخل موجود ہے۔ اس کے برعکس پیرا سائیکولوجی یعنی علم مابعد النفسیات اپنے اندر روحانی صلاحیتوں اور قوتوں کو اجاگر کرنے کا علم ہے۔
