آسان مستحصلہ

آسان مستحصلہ

مستحصلہ کا یہ قاعدہ بہت ہی آسان اور چند سیکنڈ میں حل ہونے والا قاعدہ ہے۔ آسان مستحصلات پر مشق کرنے سے سب سے بڑا فائدہ اصطلاحاتِ جفر پر ازبر ہونا بھی ہے۔ بعض احباب مبتدی حضرات کو بہت ہی مشکل مستحصلہ دے دیتے ہیں جس پر ازبر ہونا تو دور کی بات ، اُس پر مشق کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ چند ہی دنوں میں مایوس ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ہمارے استادوں نے ہمیں اس ہی طرح تعلیم دی ہے کہ پہلے آسان سے آسان اسباق کے ذریعے ہر اصول کو سمجھا دیتے تھے اُس کے بعد ہماری قابلیت کی بنیاد پر دوسرے اسباق سے نوازتے تھے۔  علم الجفر کے شائقین حضرات  اس ہی قاعدہ سے ابتداء کریں تو بہتر ہے۔ کسی بھی مستحسلہ پر مشق کرنے سے قبل اصطلاحاتِ جفر کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہیئے۔

اصولِ قاعدہ:۔

مختصر مگر جامع سوال لکھا جائے۔
بسط حرفی کریں۔
یعنی سطر میں سے پانچواں حرف لیں۔
تلخیص کی ضرورت ہو تو اُس کا قانون استعمال میں لائیں۔

طرح یا تلخیص کے بعد جو سطر حاصل ہو اگر ضرورت ہو تو جواب کے مطابق مطلوبہ حروف کو ترفع دیں۔ جواب مل جائے گا۔ قواعد پر عمل کرتے ہوئے روزانہ مشق کی جائے تو آپ چند سیکنڈ میں جواب حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ یہاں پر دو مثالیں موجود ہوں اُن کو دیکھ کر مستحصلہ کو اچھی طرح سمجھ لیں۔

مثال:۔
سوال نمبر ۱:۔ ندیم کے لئے کتابوں کا کاروبار کیسا رہے گا؟

بسط حرفی:۔ ن د ی م ک ی ل ی ک ت ا ب و ن ک ا ک ا ر و ب ا ر ک ی س ا ر ہ ی ک ا

طرح:۔  ک ت ک و ی ی

تلخیص:۔ ک ت و ی
ترفع: ر ت و ک

جواب:۔ روک (یہ کام نہ کرے کہ اِس کام سے رک جائے)

وضاحت:۔ یہاں (ک) کو (ر) سے ترفع دیا گیا ہے تو جواب روک بن گیا ہے۔

سوال نمبر ۲:۔ ندیم کو کِس اسمِ الہٰی کے ورد سے رزق ملے گا؟

بسط حرفی:۔ ن د ی م ک و ک س  ا س م ا ل ہ ی ک ی و ع د س ی ر ز ق م ل ی ک ا

 طرح:۔ ک س ی د ق ا

ترفع:۔ر س ی د ق ا

جواب: قادر سے ۔ (یعنی اسمِ الہٰی یَاقَادِرُ کا ورد کرنا چاہیئے)

سوال کی بندش اور دیگر اصولوں کو سمجھنے کے لئے ایک بار تفصیلی طور پر اصطلاحاتِ جفر کا مطالعہ کریں ۔

error: Content is protected !!