مایہ ناز کتب اور مستند اساتذہ کے مطابق لفظ “جفر” جعفر کا مخفف ہے اور جعفر سے مراد پیشوائے اتقیاء امام الاولیاء حضرت سیدنا امام جعفر صادق علیہ السلام ہیں۔ آپ جناب سیدنا شہیدِ کربلا نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ آپ کی ولادت با سعادت ۸۰ ہجری میں ہوئی اور شہادت ۱۴۸ہجری میں مدینہ میں ہی ہوئی۔
علم الجفر ، حروف کی سائنس ہے۔ علم الجفر ، علم الحروف کے اصولوں پر حوادثِ عالم کو معلوم کرنے کا نام ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ ایسا علم ہے کہ اس کے ذریعے آنے والے وقت کی پیشن گوئیاں کی جا سکتی ہیں اور کسی بھی چیز کے بارے میں ایک جچا تلا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ہی طرح علم الجفر کا دوسرا نام علم التکسیر بھی ہے ، جس سے مراد یہ ہے کہ سائل کے سوال کے حروف میں تغیر اور تبدیلیاں کر کے جواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔
روحانی تشخیص
علم الجفر و علم الاعداد کے ذریعے روحانی تشخیص کے مراحل طے کئے جاتے ہیں اور اِس حسابی عمل سے گزرنے کے لئے معقول فیس طلب کر کے صرف جائز
نوعیت کے سوالوں کے جواب اور مسائل کے حل دریافت کئے جاتے ہیں۔
روحانی خدمات بنا کسی مذہب و فرقہ اور مسلک کی تفریق کے مہیا کئے جاتے ہیں
