تعارف

موجودہ کاوش (دار الاسرار) علومِ مخفیہ و روحانیت کے اسرار و رموز پر مبنی ماہرِ علومِ مخفیہ و روحانیت “محترم جناب شاہ جہان چشتی” المعروف شاہ جی کے تجربات و تحقیقات پر مبنی ہے۔ جو جملہ سلاسل سے بیش بہا اعمال میں اجازت یافتہ ہیں۔ عرصہ دراز سے کوشش تھی کہ ایک ایسا راستہ اختیار کیا جائے جو علومِ مخفیہ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے نہ صرف مشعلِ راہ ہو بلکہ پیچیدہ علوم و اعمال جن پر کتب صدیوں سے لکھی جاتی رہی ہیں سہل انداز میں پیش کیا جا سکیں۔ دورِ حاضر میں ہر شخص کسی نہ کسی مسئلہ کا شکار ہے۔ تاہم حضرتِ انسان اپنی زندگی میں جن مسائل سے در پیش ہے ان کا تعلق انسان کی ذہنی، جسمانی اور روحانی کیفیات سے ہے۔ آج ہر شخص یہ جاننا چاہتا ہے کہ وہ ایسا کیا کرے کہ زندگی میں آسانیاں ہی آسانیاں ہوں۔  ان آسانیوں کی تلاش میں انسان کبھی عملیات کی جانب بڑھا تو کبھی روحانیت کی جانب، کبھی اس نے ماؤرائی علوم کی سائنس کی طرف بڑھنا چاہا تو کبھی علومِ مخفیہ و قیاسیہ سیکھ کر اپنے حال کا احوال معلوم کر کے مستقبل کی جانچ کی، اور کچھ نے مراقبوں میں بیٹھ کر اپنے وجدان کو بروئے کار لاتے ہوئے روحانیت کے نہ ختم ہونے والے سفر کا آغاز کیا۔
در حقیقت فی زمانہ جتنے بھی ایسے علوم جن کو علومِ مخفیہ و روحانیت سے منسوب کیا گیا جیسے عملیات، تعویذات ، اذکار، مراقبے، عملِ تنویم ،علم التنفس وغیرہ  میں کسی بھی طرح کوئی واضح رہنمائی نظر نہیں آئی۔ یہ حقیقت ہے کہ بنا استاد کے کچھ سیکھا نہیں جا سکتا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم کچھ اصول سمجھ لیں، کچھ علوم سیکھ لیں، تاکہ کسی بھی مسئلے میں خود ہی مسائل سے خلاصی حاصل کر سکیں۔

مضامین و روحانی خدمات بنا کسی مذہب و فرقہ اور مسلک کی تفریق کے مہیا کئے جاتے ہیں ۔ یہ صرف علومِ مخفیہ و روحانیت کے شائقین و ضرورت مند حضرات کے لئے ایک آن لائن درسگاہ اور علاج کا ذریعہ ہے۔ تمام روحانی مضامین میں شامل اوراد ووظائف فی سبیل اللہ شائع کر دیئے جاتے ہیں۔ تا ہم کسی بھی عمل کی اجازت اور روحانی خدمات   کے سلسلے میں مقرر کردہ فیس “رقم” بھیج کر  امداد  و رہنمائی طلب کی جا سکتی ہیں۔

کسی بھی مضمون یا مواد کی تشہیر بغیر اجازت نہ کی جائے ۔ اس سلسلے میں ہم قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔مذید معلومات کے لئے ٹی او ایس کا مطالعہ کریں۔

error: Content is protected !!